Latest Posts

Perfect Tenses ‎| ‏Present, ‏Past ‎& ‏Future Perfect Tense ‎ | ‏زمانہ ‏ماضی، ‏حال ‏اور ‏مستقبل ‏میں ‏فعل ‏مکمل ‏کی ‏پہچان، ‏بناوٹ ‏اور ‏مشق

 کام کی چار حالتوں میں سے ایک کو پرفیکٹ حالت کہا جاتا ہے۔ یہاں پر پرفیکٹ کا مطلب ہے مکمل یعنی کمپلیٹ۔ وہ فقرات جن میں کوئی بھی کام اپنی مکمل حالت میں ہوتا ہے ان کو Perfect Sentences کہا جاتا ہے۔ کام کے مکمل ہونے کا مطلب یہ ہے کہ وہ کام اب نہیں ہو رہا بلکہ اس کام کو کرنے والا فاعل اب فارغ ہو چکا ہے یا وہ کسی اور کام کو کرنے میں مصروف ہے۔ جس کام کا فقرے میں ذکر ہے وہ کام اپنی پرفیکٹ حالت کو پہنچ چکا ہے۔


اردو میں پہچان (Recognition): 


فعل حال مکمل (Present Perfect Tense): فقرے کے آخر میں "چکا ہے، چکی ہے، چکے ہیں، چکے ہو، چکا ہوں" وغیرہ آتے ہیں۔ جیسے کہ

وہ کرکٹ کھیل چکا ہے۔

طاہر کرکٹ کھیل چکا ہے۔

وہ کرکٹ کھیل چکی ہے۔

میں کرکٹ کھیل چکا ہوں۔

لڑکے کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

تم کرکٹ کھیل چکے ہو۔

وہ کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

ہم کرکٹ کھیل چکے ہیں۔


بعض اوقات فقرے کے آخر میں "لیا ہے، لی ہے، دیا ہے" وغیرہ کے الفاظ آ رہے ہوں تو وہ بھی کام کے مکمل ہونے کی طرف اشارہ کر رہے ہوتے ہیں۔ جیسے کہ

اس نے کرکٹ کھیل لی ہے۔

طاہر نے اپنا ہوم ورک کر لیا ہے۔

امجد نے میرا مسئلہ حل کر دیا ہے۔


فعل ماضی مکمل (Past Perfect Tense): فقرے کے آخر میں "چکا تھا، چکی تھی، چکے تھے" وغیرہ آتے ہیں۔ جیسے کہ 

وہ پودوں کو پانی دے چکا تھا۔

طاہر پودوں کو پانی دے چکا تھا۔

وہ پودوں کو پانی دے چکی تھی۔

میں پودوں کو پانی دے چکا تھا۔

لڑکے پودوں کو پانی دے چکے تھے۔

تم پودوں کو پانی دے چکے تھے۔

وہ پودوں کو پانی دے چکے تھے۔

ہم پودوں کو پانی دے چکے تھے۔ 


بعض اوقات فقرے کے آخر میں "لیا تھا، لی تھی، دیا تھا" وغیرہ کے الفاظ آ رہے ہوں تو وہ بھی کام کے مکمل ہونے کی طرف اشارہ کر رہے ہوتے ہیں۔ جیسے کہ
اس نے کرکٹ کھیل لی تھی۔
طاہر نے اپنا ہوم ورک کر لیا تھا۔
امجد نے میرا مسئلہ حل کر دیا تھا۔


فعل مستقبل مکمل (Future Perfect Tense): فقرے کے آخر میں "چکا ہوگا، چکی ہو گی، چکے ہوں گے، چکا ہوں گا" وغیرہ آتے ہیں۔ جیسے کہ 

وہ ایک فلم دیکھ چکا ہو گا۔

طاہر ایک فلم دیکھ چکا ہو گا۔

وہ ایک فلم دیکھ چکی ہو گی۔

میں ایک فلم دیکھ چکا ہوں گا۔

لڑکے ایک فلم دیکھ چکے ہوں گے۔

تم ایک فلم دیکھ چکے ہو گے۔

وہ ایک فلم دیکھ چکے ہوں گے۔

ہم ایک فلم دیکھ چکے ہوں گے۔  


بعض اوقات فقرے کے آخر میں "لیا ہو گا، لی ہو گی، دیا ہو گا" وغیرہ کے الفاظ آ رہے ہوں تو وہ بھی کام کے مکمل ہونے کی طرف اشارہ کر رہے ہوتے ہیں۔ جیسے کہ
اس نے کرکٹ کھیل لی ہو گی۔
طاہر نے اپنا ہوم ورک کر لیا ہو گا۔
امجد نے میرا مسئلہ حل کر دیا ہو گا۔


بناوٹ (Sentence Structure):


فعل حال مکمل (Present Perfect Tense):


فاعل کے بعد has اور have میں سے کوئی ایک امدادی فعل، اس کے بعد فعل کی تیسری فارم اور اس کے بعد مفعول آتا ہے۔


He, She, It اور واحد فاعل کے ساتھ امدادی فعل has  لگاتے ہیں. I, You, We, They اور جمع فاعل کے ساتھ have استعمال ہوتا ہے۔ 


درج ذیل مثالوں کو دیکھیں۔  


He has played cricket.

Tahir has played cricket.

She has played cricket.

I have played cricket.

The boys have played cricket.

You have played cricket.

They have played cricket.

We have played cricket.


بعض اوقات فقرے کے اندر مفعول نہیں ہوتا۔ یعنی کسی ایسے کام کے بارے میں بات کی جاتی ہے جس کے لئے مفعول کی ضرورت نہیں ہوتی۔ مثلاً


She has smiled.

The Moon has shined.

The baby has cried.

The gardener has worked.

They have laughed.


ان تمام فقروں میں کچھ ایسے کام ہو رہے ہیں جن کے بعد کوئی مفعول نہیں آ رہا اور یہ اپنا مکمل مفہوم دے رہے ہیں۔ ان کاموں کا تعلق صرف اور صرف فاعل کی ذات سے ہی ہوتا ہے۔ تو یاد رکھئے کہ ایسے verbs جن کے بعد مفعول نہیں آتا ان کو Intransitive Verbs  کہا جاتا ہے۔ جیسے کہ smiled, shined, cried, worked, laughed وغیرہ. اور جن افعال کے بعد مفعول کی بھی ضرورت ہوتی ہے ان کو Transitive Verbs کہتے ہیں جیسے کہ beaten, played, watered, cut وغیرہ


فعل مکمل کی پہچان اور بناوٹ کے لئے اس وڈیو لیکچر کو دیکھیں۔




منفی فقرے بنانے کے لئے امدادی افعال has اور have کے بعد not لگاتے ہیں۔


He has not played cricket.

Tahir has not played cricket.

She has not played cricket.

I have not played cricket.

The boys have not played cricket.

You have not played cricket.

They have not played cricket.

We have not played cricket.


ایسے سوالیہ فقرے جن کا جواب yes/no میں ہوتا ہے، انہیں Single Interrogatives کہا جاتا ہے۔ ان کو انگریزی میں بنانے کے لئے امدادی فعل کو فاعل سے پہلے لگاتے ہیں۔ اور فقرے کے آخر میں سوالیہ نشان آتا ہے۔ 


Has he played cricket?

Has Tahir played cricket?

Has she played cricket?

Have I played cricket?

Have the boys played cricket?

Have you played cricket?

Have they played cricket?

Have we played cricket?


اور ایسے سوال جن کا جواب yes/no کی بجائے کچھ اور ہوتا ہے، انہیں Double Interrogatives کہا جاتا ہے۔ ان کو بنانے کے لئے امدادی فعل کو فاعل سے پہلے لگانے کے بعد اس سے بھی پہلے 'wh' والے الفاظ میں سے اپنا مطلوبہ لفظ لگاتے ہیں۔ 


Where has he played cricket?

Why has Tahir played cricket?

When has she played cricket?

How have I played cricket?

Where have the boys played cricket?

Why have you played cricket?

How have they played cricket?

When have we played cricket?

Who has played cricket?

What have we played?


چونکہ ایک سادہ فقرے میں پہلے امدادی فعل کو فاعل سے پہلے لے کر آتے ہیں (1st step) اور پھر اس امدادی فعل سے بھی پہلے 'wh' والے لفظ کا اضافہ کرتے ہیں (2nd Step)۔ اور اس پورے عمل میں چونکہ ہم دو steps  لیتے ہیں اس لئے ان کو Double Interrogatives کہا جاتا ہے۔


منفی اور سوالیہ فقروں کی پہچان اور بناوٹ کے لئے اس وڈیو لیکچر کو دیکھیں۔




فعل ماضی مکمل (Past Perfect Tense):


ان فقروں میں ایک ہی امدادی فعل had استعمال ہوتا ہے۔ فاعل جو مرضی ہو، واحد ہو یا جمع ہو، امدادی فعل had ہی آتا ہے۔ اس کے بعد فعل کی تیسری فارم لگاتے ہیں اور اس کے بعد مفعول آتا ہے۔


درج ذیل مثالوں کو دیکھیں۔  


He had watered the plants.

Tahir had watered the plants.

She had watered the plants.

I had watered the plants.

The boys had watered the plants.

You had watered the plants.

They had watered the plants.

We had watered the plants.


منفی فقرے بنانے کے لئے امدادی فعل had کے بعد not لگاتے ہیں۔ 


He had not watered the plants.

Tahir had not watered the plants.

She had not watered the plants.

I had not watered the plants.

The boys had not watered the plants.

You had not watered the plants.

They had not watered the plants.

We had not watered the plants.


ایسے سوالیہ فقرے جن کا جواب yes/no میں ہوتا ہے، انہیں Single Interrogatives کہا جاتا ہے۔ ان کو بنانے کے لئے امدادی فعل کو فاعل سے پہلے لگاتے ہیں۔ 


Had he watered the plants?

Had Tahir watered the plants?

Had she watered the plants?

Had I watered the plants?

Had the boys watered the plants?

Had you watered the plants?

Had they watered the plants?

Had we watered the plants?


اور ایسے سوال جن کا جواب yes/no کی بجائے کچھ اور ہوتا ہے، انہیں Double Interrogatives کہا جاتا ہے۔ ان کو بنانے کے لئے امدادی فعل کو فاعل سے پہلے لگانے کے بعد اس سے بھی پہلے 'wh' والے الفاظ میں سے اپنا مطلوبہ لفظ لگاتے ہیں۔ 


Why had he watered the plants?

Where had Tahir watered the plants?

When had she watered the plants?

How had I watered the plants?

Where had the boys watered the plants?

How had you watered the plants?

Why had they watered the plants?

Where had we watered the plants?


چونکہ ایک سادہ فقرے میں پہلے امدادی فعل کو فاعل سے پہلے لے کر آتے ہیں (1st step) اور پھر اس امدادی فعل سے بھی پہلے 'wh' والے لفظ کا اضافہ کرتے ہیں (2nd Step)۔ اور اس پورے عمل میں چونکہ ہم دو steps  لیتے ہیں اس لئے ان کو Double Interrogatives کہا جاتا ہے۔



فعل مستقبل مکمل (Future Perfect Tense):


فاعل کے بعد will have اور shall have میں سے کوئی ایک امدادی فعل، اس کے بعد فعل کی تیسری فارم لگاتے ہیں اور اس کے بعد مفعول آتا ہے۔ 


فاعل I اور We کے ساتھ امدادی فعل shall have  لگاتے ہیں۔ باقی سب کے ساتھ will have استعمال ہوتا ہے۔ 


درج ذیل مثالوں کو دیکھیں۔  


He will have watched a movie.

Tahir will have watched a movie.

She will have watched a movie.

I shall have watched a movie.

The boys will have watched a movie.

You will have watched a movie.

They will have watched a movie.

We shall have watched a movie.


منفی فقرے بنانے کے لئے امدادی فعل shall have, will have  میں موجود صرف will اور shall کے بعد not لگاتے ہیں۔ have اپنی جگہ پر ہی رہتا ہے۔ 


He will not have watched a movie.

Tahir will not have watched a movie.

She will not have watched a movie.

I shall not have watched a movie.

The boys will not have watched a movie.

You will not have watched a movie.

They will not have watched a movie.

We shall not have watched a movie.


ایسے سوالیہ فقرے جن کا جواب yes/no میں ہوتا ہے، انہیں Single Interrogatives کہا جاتا ہے۔ ان کو بنانے کے لئے امدادی افعال میں سے صرف will  یا shall کو فاعل سے پہلے لگاتے ہیں۔ have اپنی جگہ پر ہی رہتا ہے۔  


Will he have watched a movie?

Will Tahir have watched a movie?

Will she have watched a movie?

Shall I have watched a movie?

Will the boys have watched a movie?

Will you have watched a movie?

Will they have watched a movie?

Shall we have watched a movie?


اور ایسے سوال جن کا جواب yes/no کی بجائے کچھ اور ہوتا ہے، انہیں Double Interrogatives کہا جاتا ہے۔ ان کو بنانے کے لئے امدادی افعال میں سے صرف will یا shall کو فاعل سے پہلے لگانے کے بعد اس سے بھی پہلے 'wh' والے الفاظ میں سے اپنا مطلوبہ لفظ لگاتے ہیں۔ 


Where will he have watched a movie?

When will Tahir have watched a movie?

When will she have watched a movie?

How shall I have watched a movie?

Where will the boys have watched a movie?

How will you have watched a movie?

When will they have watched a movie?

Where shall we have watched a movie?



فعل مکمل کی مشق کرنے کے لئے درج ذیل فقرات کو دیکھیں اور ان کی انگریزی میں بناوٹ اور اردو ترجمے پر غور کریں۔


I have eaten an apple.

میں ایک سیب کھا چکا ہوں۔

Ammi Jaan has not cooked food for us.

امی جان ہمارے لئے کھانا نہیں بنا چکی ہیں۔

Have you solved all the questions?

کیا تم تمام سوال حل کر چکے ہو؟

How has he reached the bus station?

وہ بس سٹیشن پر کیسے پہنچ چکا ہے؟

We had solved our house.

ہم اپنا مکان فروخت کر چکے تھے۔

The guests had not taken tea.

مہمان چائے نہیں پی چکے تھے۔

Had she decorated her room?

کیا وہ اپنا کمرہ سجا چکی تھی؟

Where had they built a new bridge?

وہ ایک پل کہاں تعمیر کر چکے تھے؟

I shall have recited the Holy Quran.

میں قرآن پاک کی تلاوت کر چکا ہوں گا۔

She will not have played piano.

وہ پیانو نہیں بجا چکی ہو گی۔

Will your friend have paid the debt?

کیا تمارا دوست قرض ادا کر چکا ہو گا؟

Why will he have wasted his time?

وہ اپنا وقت کیوں ضائع کر چکا ہو گا؟


فعل مکمل کی مشق کرنے کے لئے درج ذیل فہرست میں سے ماضی، حال اور مستقبل کے فقرات کو پہچان کر ان کا اردو سے انگلش میں ترجمہ کریں۔


کسان فصل کاٹ چکے تھے۔

وہ دریا کو کیسے عبور کر چکا تھا؟

ہم اپنے مکان کی مرمت کر چکے ہوں گے۔ 

کیا تمہارا دوست غریبوں کی مدد کر چکا ہے؟

 تم نے میری نصیحت پر عمل نہیں کیا ہے؟

ہم بہت ساری مشکلات کا سامنا کر چکے ہیں۔

حکومت دہشت گردی پو قابو پا چکی ہو گی۔



فعل مکمل کی مشق کرنے کے لئے درج ذیل فہرست میں سے ماضی، حال اور مستقبل کے فقرات کو پہچان کر ان کا انگریزی سے اردو میں ترجمہ کریں۔


Where have they played football?

I have plucked flowers.

We have not flown kites.

You will not have ridden a bike.

Shall we have gone to Lahore?

They had won the match.

You had wasted your time.

The baby had not played on the grass.